مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 547
مکتوبات احمد ۵۴۷ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۳۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامه نامہ پہنچا۔ یہ عاجز ایک ہفتہ سے موسمی بخار سے علیل ہے۔ بباعث ضعف و تکلیف مرض کوئی کام نہیں ہو سکتا ۔ صندوقچہ خطوط سے بھرا ہوا ہے۔ اگر تیل مچھلی اب استعمال کرنے میں کچھ حرارت معلوم ہوتی ہے تو ایک ماہ کے بعد استعمال کریں ۔ انشاء اللہ ان سب ادویہ کے استعمال سے بدن بہت تازہ ہو جائے گا۔ آپ کی استقامت کے لئے دعا کرتا ہوں ۔ امید رکھتا ہوں کہ کسی وقت منظور ہو جائے ۔ اشتہارات ارسال خدمت ہیں۔ ہر ایک شہر میں جو آپ کا کوئی دیندار دوست ہو اس کو بھیج دیں ۔ ۶ ر ستمبر ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان