مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 548 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 548

مکتوبات احمد ۵۴۸ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۳۹ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ پہلے اس عاجز کی طبیعت چند روز بعارضہ تپ بیمار رہی تھی ۔ اب بفضلہ تعالیٰ بالکل صحت ہے اور سب طرح سے خیریت ہے ۔ امید کہ اپنی خیر و عافیت سے ہمیشہ مطلع فرماتے رہیں ۔ تلی کے واسطے مولیوں کا اچار اور انجیر کا اچار جو سرکہ میں ڈالا جائے ۔ نہایت مفید ہے۔ ان دونوں چیزوں کو جوش دے کر سرکہ میں ڈال دیں اور پھر کبھی روٹی کے ہمراہ یا یوں ہی کھا لیا کریں اور سکجبین صادق الحموضت یعنی جو خوب ترش ہو بہت مفید ہے۔ ۱۴ استمبر ۱۸۸۸ء مکتوب نمبر ۱۴۰ پوسٹ کارڈ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کے مستقل کورٹ انسپکٹر ہونے سے بہت خوشی ہوئی۔ اللہ جلشانہ مبارک کرے۔ اشتہارات آپ کی خدمت میں بھیجے گئے تھے ۔ ان کی اب تک رسید نہیں آئی ۔ معلوم نہیں کہ آپ اب کی دفعہ کون سے اشتہارات مانگتے ہیں ۔ مفصل تحریر فرماویں تا بھیجے جاویں اور اس جگہ بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے ۔ ۲۶ ستمبر ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان