مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 546
مکتوبات احمد ۵۴۶ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۳۶ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ مچھلی کا تیل وہی ہے جس کا آپ ذکر کرتے ہیں ۔ استعمال کے لئے دودھ کی ۔ زیادہ کچھ ضرورت نہیں ۔ صرف ایک چاء کا چمچہ یعنی چھوٹا چمچہ پی لیا کریں اور پھر ہضم کے لحاظ سے : کرتے جائیں ۔ کدو سے مراد میری کدو کا پھل ہے۔ جس کو گھیا کدو بھی کہتے ہیں ۔ اگر وہ نہ ملے تو پھر مغز کدو ہی ہمراہ بنفشہ کے پانی میں ڈال دیا جاوے۔ جب پانی گرم ہو جائے اور خوب جوش آ جائے ۔ تب اس سے غسل کر لیں اور زیادہ گرم ہو تو اور پانی ملا لیں ۔ امید کہ انشاء اللہ تعالیٰ طبی تدبیر بہت مفید ہو گی اور آپ کا بدن خوب تازہ ہو جائے گا ۔ لیکن اگر اس کے ساتھ صبح کے وقت آدھ تار خام بکری کا دودھ تازہ پی لیا کریں تو انشاء اللہ بہت مفید ہوگا ۔ خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۱۳۷ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم - السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ انشاء اللہ القدیر اشتہار تلاش کر کے دستیاب ہونے پر روانہ کروں گا۔ میرے نزدیک بہت مناسب ہے کہ آپ بقدر ضرورت انگریزی پڑھ لیں ۔ سب بولیاں خدا کی طرف سے ہیں ۔ بولی سیکھنے میں کچھ حرج نہیں ۔ صرف صحت نیت درکار ہے اور سب طرح سے خیریت ہے ۔ ۳۰ راگست ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان