مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page v of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page v

VI (۳) مکتوبات بنام حضرت سیٹھ عبد الرحمن صاحب مدراسی آپ تجارت پیشہ اور کاروباری طبقے سے تعلق رکھتے تھے۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام آپ کے بارہ میں تحریر فرماتے ہیں۔ اور وہ گروہ مخلص جو ہماری جماعت میں سے کاروبار تجارت میں مشغول ہے ان میں سے ایک حسی فی اللہ سیٹھ عبدالرحمن صاحب تاجر مدراس قابل تعریف ہیں اور انہوں نے بہت سے موقع ثواب کے حاصل کئے ہیں ۔ وہ اس قدر پر جوش محب ہیں کہ اتنی دور رہ کر پھر نزدیک ہیں اور ہمارے سلسلہ کے لنگر خانہ کی بہت سی مدد کرتے ہیں اور ان کا صدق اور ان کی مسلسل خدمات جو محبت اور اعتقاد اور یقین سے بھری ہوئی ہیں تمام جماعت کے ذی مقدرت لوگوں کے لئے ایک نمونہ ہیں ۔ کیونکہ تھوڑے ہیں جو ایسے ہیں ۔ وہ ایک سو روپیہ ماہواری بلا ناغہ بھیجتے ہیں اور آج تک کئی دفعہ پانسور و پیر تک یکمشت محض اپنی محبت اور اخلاص کے جوش سے بھیجتے رہے ہیں اور جو ایک سو روپیہ ماہواری ہے وہ اس سے علاوہ ہے ۔ ( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ ۳۰۹) اس جلد میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے حضرت سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراسی کے نام ۹۶ خطوط شامل ہیں ۔ ۴۔ مکتوبات بنام حضرت چوہدری رستم علی صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام آپ کے بارہ میں تحریر فرماتے ہیں۔ 66 حبی فی الله منشی رستم علی ڈپٹی انسپکٹر پولیس ریلوے۔ یہ ایک جوان صالح اخلاص سے بھرا ہوا میرے ۔ رے اول درجہ کے دوستوں میں سے ہے۔ اُن کے چہرے پر ہی علامات غربت و بے علامات غربت و بے نفسی واخلاص ظاہر ہیں۔ کسی ابتلاء کے وقت میں نے اس دوست کو متزلزل نہیں پایا۔ اور جس روز سے ارادت کے ساتھ انہوں نے میری طرف رجوع کیا اس ارادت میں قبض اور افسردگی نہیں بلکہ روز افزوں ہے۔“ آپ کی مالی قربانی اور خدمات کا اندازہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آپ کے نام اس مکتوب سے ہوتا ہے۔ تمام جماعت میں ایک آپ ہی ہیں جو اپنی محنت اور کوشش کی تنخواہ کا ایک ربع ہمارے سلسلہ کی امداد میں خرچ کرتے ہیں ۔ آپ کو اس صدق و ثبات کا خدا تعالیٰ بدلہ دیوے۔ آمین ۔ (مکتوب نمبر ۲۴۷)