مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page iv of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page iv

V حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد آپ کو آپ کی جانشینی کا عظیم الشان مرتبہ عطا ہوا اور آپ قدرت ثانیہ کے مظہر اول قرار پائے۔ اس جلد میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحب کے نام ۹۴ خطوط شامل ہیں جن میں سے چار مکتوب ( مکتوب نمبر ۱۳ ، ۹۳٬۸۸ اور ۹۴) نئے شامل کئے گئے ہیں جو اس سے قبل مکتوبات احمد یہ میں شائع نہیں ہوئے تھے ۔ (۲) مکتوبات بنام حضرت نواب محمد علی خان صاحب حضرت نواب محمد علی خان صاحب مالیر کوٹلہ کے رئیس خاندان سے تعلق رکھتے تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو امام الزمان کی پہچان کی توفیق عطا فرمائی اور وہ اپنے صدق وصفا کے باعث اپنے وطن ور یا وطن وریاست کو چھوڑ کر قادیان میں ہی آباد ہو گئے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاص احباء میں شامل ہو کر آپ کی صحبت اور آپ کی خاص دعاؤں سے حصہ پانے کی سعادت نصیب ہوئی ۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام حضرت نواب محمد علی صاحب کے نام ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں ۔ میں آپ سے ایسی محبت رکھتا ہوں جیسا کہ اپنے فرزند عزیز سے محبت ہوتی ہے اور دُعا کرتا ہوں کہ اس جہاں کے بعد بھی خدا تعالیٰ ہمیں دار السلام میں آپ کی ملاقات کی خوشی دکھاوے۔ آپ اول درجہ کے محبوں اور مخلصوں میں سے ہیں ۔ جن کی روز بروز تر قیات کی امید ہے۔ ( مکتوب نمبر ۱۰) ایک اور موقع پر آپ فرماتے ہیں:۔ میں نے ان دنوں میں آپ کے لئے بہت بہت دعا کی ہے اور دعا کرنے کا ایسا موقعہ ملا کہ کم ایسا ملتا ہے۔ الحمداللہ۔ امید کہ جلد یا کسی دیر سے ان دعاؤں کا ضرور اثر ظاہر ہو جائے گا۔ ( مکتوب نمبر ۶۹) آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دامادی کا شرف حاصل ہوا اور آپ کی صاحبزادی حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ آپ کے عقد میں آئیں۔ اس جلد میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کے نام ایک سو خطوط درج ہیں۔