مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page vi
VII حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے چوہدری رستم علی صاحب کے نام خطوط کی تعداد ۲۷۸ ہے۔ اس جلد میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چار صحابہ کبار کے نام خطوط کی کل تعداد ۵۶۸ ہے۔ مکتوبات احمد یہ جلد سوم میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان خطوط کو شائع کیا جا رہا ہے جو آپ نے دیگر صحابہ کو تحریر فرمائے تھے۔ جناب حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی رضی اللہ عنہ جماعت کے شکریہ کے مستحق ہیں جنہوں نے انتہائی نامساعد حالات ، مالی دشواریوں اور مصروفیت کے باوجود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے یہ گرانقدر خطوط پہلے اپنے اخبار الحکم میں اور پھر کتابی صورت میں جمع فرمائے ۔ اس سلسلہ میں جناب ملک صلاح الدین صاحب بھی شکریہ کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے دور درویشی میں مکتوبات احمد یہ جلد ہفتم مرتب کی اور اس میں متفرق صحابہ کرام کے نام خطوط کو جمع کیا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جن خطوط کے عکس دستیاب ہو سکتے ہیں انہیں بھی تبر کا اس جلد میں شامل کیا جا رہا ہے ۔ جن خطوط کے عکس اس جلد میں شامل ہیں ان کے مکتوب نمبر کے سامنے سٹار“ کا نشان دے دیا گیا ہے۔ مکتوبات کے اس انتہائی نازک کام یعنی خطوط کی ترتیب ، نئے خطوط کی تلاش اور پروف ریڈنگ میں اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے۔ ۔ احباب ان سب واقعین زندگی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ والسلام ۲۲ را پریل ۲۰۰۸ء