مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 475 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 475

مکتوبات احمد ۴۷۵ جلد دوم مکتوب نمبر ۳۵ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ سوزره آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کے لئے کئی دفعہ دعا کی ہے اور کی جائے گی ۔ کس بات کا اندیشہ ہے؟ خداوند کریم جلشانہ قادر مطلق ہے۔ ابتلاء اور غم اور ہم سے ثواب حاصل ہوتا ہے۔ سوڈا اندیشہ نہ کریں ۔ میں آپ کے لئے بہت دعا کروں گا ۔ اگر مزاج میں بیس ہو تو تازہ دودھ بکری کا علی الصباح ضرور پی لیا کریں اگر موافق آجاوے تو بہت عمدہ ہے اور کسی نوع کا فکر نہ کریں ۔اب رسالہ کا کام عنقریب شروع ہوگا ۔ والسلام ۲۶ اپریل ۱۸۸۶ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ بخدمت چو ہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون ۔ مکتوب نمبر ۳۶ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ رسالہ سرمہ چشم آر یہ صرف ہزار کا پی چھپے گا ۔ انشاء اللہ القدیر جو شخص ایک دفعہ اس کو دیکھ لے گا ، ہر کوئی حسب نیت و مذاق دینی اس کو ضرور خریدے گا ۔ اور یہ کام بہت تھوڑا ہے، اب جلد ختم ہونے و والا ہے اور رسالہ سرمہ چشم آر یہ تو چار ماہ تک ختم ہو گا ۔ اسی رسالہ میں انشاء اللہ القدیر اس کا اشتہار دیا جائے گا ۔ چوہدری محمد بخش صاحب کو سلام مسنون ۔ ا گا۔ محمد ۱۰ جون ۱۸۸۶ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ