مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 474
مکتوبات احمد ۴۷۴ جلد دوم مکتوب نمبر ۳۳ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم سلمه تعالی ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ کام رسالہ کا تین چار روز تک شروع ہونے والا ہے۔اسی باعث سے اس عاجز کو اس قدر کم فرصتی ہے کہ بیان سے باہر ہے۔ حافظ نور محمد کے فرزند کیلئے بعد پڑھنے خط کے دعا کی گئی ۔ اللہ جل شانہ رحم فرمائے ۔ آمین ۔ اس وقت بباعث دردسر و علالت طبع طبیعت قائم نہیں ۔ اس لئے اسی پر کفایت کی گئی ۔ آپ دعا کرتے رہیں ۔ بخدمت چو ہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون ۔ ۱۱ را پریل ۱۸۸۶ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۳۴ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی ۔ السلام علیکم انشاء اللہ آپ کی بیماری کے لئے دعا کرنا شروع کروں گا۔ آپ کبھی کبھی یاد دلاتے رہیں ۔ مگر مضطرب اور بے صبر نہیں ہونا چاہئے ۔ باذن الہی کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا ۔ یہ بیماری کئی لوگوں کو ہوتی ہے اور اچھے ہو جاتے ہیں ۔ اگر حکیم حاذق کی صلاح سے ماء الجبن شروع کریں اور سر پر بعض ۔ مرطب چیزیں ناک میں ڈالنے والی استعمال ہوں تو انشاء اللہ تعالی قوی فائدہ کی امید ہے۔ ۱۶ را پریل ۱۸۸۶ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ