مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 476 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 476

مکتوبات احمد ۴۷۶ مکتوب نمبر ۳۷ پوسٹ کارڈ جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مشفقی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ میر صاحب کی روانگی کے دوسرے روز کا تب آگیا ہے اور رسالہ سرمہ چشم آر یہ جو صرف پندرہ یا میں دن کا کام ہے چھپنا شروع ہوا ہے ۔ کیونکہ رسالہ سراج منیر چار ماہ میں چھپے گا اور یہ صرف چند روز کا کام ہے۔ اس لئے اوّل اس سے فراغت کر لینا مناسب سمجھا گیا ہے۔ روز کے روز کا پیاں سے روانہ ہوتی جاتی ہیں اور کام بفضلہ تعالیٰ ہو رہا ہے ۔ آپ کو یہ عاجز دعا میں فراموش نہیں کرتا۔ بہر حال فضل الہی کی امید ہے ۔ والسلام ۔ چوہدری صاحب کو سلام مسنون پہنچے ۔ نوٹ ۔ اس خط پر کوئی تاریخ درج نہیں مگر قادیان کی مہر ۱۵ جون ۱۸۸۶ء اور جالندھر کی ۷ ارجون ۱۸۸۶ ء کی ہے ۔ اس لئے ۱۵ جون ۱۸۸۶ ء تاریخ روانگی ہے ۔ (عرفانی) مکتوب نمبر ۳۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ مکرمی انشاء اللہ القدیر، اگر زندگی رہی تو رسالہ سرمه چشم آریہ رمضان مبارک کے اخیر تک چھپ جائے گا۔ صرف درمیانی حرج یہ واقع ہو گیا ہے کہ شدت سے بارشیں ہو رہی ہیں ۔ چھپے ہوئے ورقے دیر کے بعد خشک ہوتے ہیں ۔ بہر حال امید کی جاتی ہے کہ رمضان کے گزرنے کے بعد جلد تر شائع ہوگا۔ اس وقت ڈیڑھ سو جلد آپ کی خدمت میں روانہ کروں گا ۔ دعا آپ کے لئے کی جاتی ہے۔ مگر یہ دشمن نفس جنگجو ہے اس کی بدیوں کے مقابلہ پر نیکیوں کے ساتھ حملہ کرنا چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ