مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 466 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 466

مکتوبات احمد ٤٦٦ نوٹ ۔ اس مکتوب میں جس رسالہ کا ذکر ہے وہ سراج منیر ہے چود ہری رستم علی صاحب نے جیسا کہ اس مکتوب سے معلوم ہوتا ہے، عرض کیا تھا کہ یہ رسالہ بھی براہین کی تقطیع پر طبع ہو اور انہوں نے اس میں ثواب کے لئے شریک اعانت ہونے کے لئے عرض کیا تھا مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا استغنا اور توکل علی اللہ ملاحظہ ہو۔ آپ نے صاف طور پر لکھا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ نے چاہا تو اطلاع دی جائے گی ۔ اس سے آپ کے اخلاص اور صاف دلی پر بھی پوری روشنی پڑتی ہے اگر محض روپیہ جمع کرنا مقصود ہوتا تو لکھ دیتے کہ روپیہ بھیج دو۔ مگر آپ نے اس کی طرف اشارہ بھی نہیں کیا۔ (عرفانی) مکتوب نمبر ۱۹ ملفوف خط از عاجز عائذ باللہ الصمد غلام احمد بخدمت اخویم مکرم منشی رستم علی صاحب سلمه تعالی جلد دوم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنائت نامہ پہنچا۔ آپ کی رویا میں کسی قدر وحشت ناک خبر ہے مگر انجام بخیر ہے ۔ ایسی خوا ہیں بسا اوقات بے اصل نکلتی ہیں اور حدیث شریف میں ہے کہ جو خواب دل کو خوش کرے وہ رحمن کی طرف سے اور جو دل کو نمکین کرے وہ شیطان کی طرف سے ہے۔ اور دوسری خواب کے سب اجزاء اچھے ہیں ۔ اب تک اس عاجز کو امید نہیں کہ جالندھر میں پہنچ سکے ۔ اگر ایام تعطیل میں تشریف لاویں تو بہتر ہے مگر اول مجھ کو اطلاع دیں۔ بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون ۔ ۱۴ / دسمبر ۱۸۸۵ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ