مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 467 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 467

مکتوبات احمد ۴۶۷ مکتوب نمبر ۲۰ پوسٹ کارڈ جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکر می اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ نماز مقتدی بغیر سورہ فاتحہ بھی ہو جاتی ہے۔ مگر افضلیت پڑھنے میں ہے۔ اگر کوئی امام جلد خواں ہو تو ایک آیت یا دو آیت جس قدر میسر آوے آہستہ پڑھ لیں جو مانع سماعت قرآت امام نہ ہو اور اگر میسر نہ آسکے تو مجبوری ہے نماز ہو جائے گی ۔ مگر افضلیت کے درجہ پر نہیں ہوگی ۔ ۲۰ / دسمبر ۱۸۸۵ء۔ مکتوب نمبر ۲۱ پوسٹ کارڈ علماء یا فقرا کا خواب میں کسی دوست کے گھر جانا موجب برکات ہوتا ہے اور ایسی جگہ پر رحمت الہی نازل ہوتی ہے۔ کبھی خواب اپنی ظاہری صورت پر بھی واقع ہو جاتی ہے ۔ مگر ایسا کم اتفاق ہوتا ہے ۔ ۵/ جنوری ۱۸۸۶ء۔