مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 465 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 465

مکتوبات احمد ۴۶۵ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۷ پوسٹ کارڈ مکرمی اخویم - سلام علیک ۔ پیر کے روز یہ عاجز امرتسر سے قریب دو پہر کے روانہ ہو کر لو دھیانہ کی طرف جاوے گا ۔ اگر اسٹیشن جالندھر پر آپ کی ملاقات ممکن ہو تو عین مراد ہے ۔ ۲۲ را کتوبر ۱۸۸۵ء مکتوب نمبر ۱۸ ملفوف خط والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ از طرف عائذ باللہ الصمد غلام احمد بخدمت اخویم مکرم منشی رستم علی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مولوی عبد الرحمن صاحب کے لئے دعا کی گئی ہے اللہ تعالیٰ ان کو با مراد کرے ۔ آمین ثم آمین ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صراط مستقیم پر استقامت بخشے ۔ یہ عاجز دعا میں جمیع مومنین بالخصوص اپنے خاص احباب کو یاد کر لیتا ہے اور فی الحقیقت بڑا مقصود اعظم خوشنودی حضرت مولیٰ کریم ہے جس کے حصول سے مرادات دارین حاصل ہو جاتے ہیں۔ سو مومن کی یہی علامت ہے کہ وہ کاہل نہ ہو جائے۔ اور اگر ہمیشہ نہ ہو سکے تو کبھی کبھی بر خلاف مرادات نفس کر گزرے تا مخالفت حظوظ نفس گزشتہ گنا ہوں کا کفارہ ہو جائے کہ خدا وند کریم نکتہ نواز ہے اور ایک نیک خیال کا اجر بھی ضائع نہیں کرتا ۔ اخویم مکرم ۔ میر عباس علی شاہ صاحب کی خدمت میں ایک خط لو د یا نہ بھیجا گیا ہے۔ رسالہ اگر براہین احمدیہ کی تقطیع پر ہو گا۔ تو اس کے چھپنے کا خرچ بہت زیادہ ہوگا ۔ کیونکہ اس تقطیع کے زیادہ صفحات پتھر پر نہیں چھپ سکتے ، اسی طرح واقف لوگ کہتے ہیں ۔ انشاء اللہ موقع پر آپ کو ، اگر خدا تعالیٰ نے چاہا تو اطلاع دی جائے گی ۔ بخدمت چو ہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون ۔ یکم دسمبر ۱۸۸۵ء غلام احمد