مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 464 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 464

مکتوبات احمد ۴۶۴ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۵ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ میں انشاء اللہ القدیر دعا کروں گا ۔ اللہ تعالیٰ بھائی مسلمانوں پر فضل و رحم کرے اور ان کی خطیات کو معاف فرماوے۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۱۶ پوسٹ کارڈ مکرمی ۔ سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ سب احباب کے لئے دعا کی گئی اور حوالہ بخدا کیا گیا۔ ۱۷ اکتوبر ۱۸۸۵ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ