مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 418
مکتوبات احمد ۴۱۸ جلد دوم مشکل ہوتا ہے خاصکر بے ایمانی ہے مشکل ہوتا ہے خاص کر بے ایمانی ہوا جو ہر طرف سے چل رہی ہے جس نے خدا کی طرف کو بے عزت کر دیا ہے، وہ اکثر دلوں پر زہریلا اثر دکھاتی ہے ۔ آخر کمزور انسان تھک کر ان میں سے ایک ہو جاتا پر اثر ہے۔ ہے اور خدا سے جدا ہو جاتا ہے لیکن مومن کے لئے عہد شکنی سے مرنا بہتر ہے۔ مومن کا خدا کے ساتھ ایمانی عہد ہوتا ہے اور جب خدا تعالیٰ کا بھروسہ چھوڑ دیا تو وہ عہد قائم نہیں رہتا ۔ پس صبر جیسی کوئی بھی چیز نہیں جس کی برکت سے بگڑے ہوئے کام درست ہو جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ راضی ہو جاتا ہے۔ سو خدا تعالیٰ آپ کو ایسی توفیق دے کہ ان ہدایتوں پر آپ پا بندر ہیں ۔ میرے نزدیک مناسب یہ ہے کہ قادیان آنے کا اس وقت آپ ارادہ کریں جب کہ مدراس میں کچھ اطمینان اور تسلی کی صورت نکل آوے۔ میں آپ کے لئے دعا میں سرگرمی سے مشغول ہوں ، صرف اس وقت کی دیر ہے جو آسمان پر مقرر ہے ۔ بے صبری سے اس پودے کو ضائع نہ کریں ۔ خدا مہربان ہو تو آخر ہر ایک مہربان ہو جاتا ہے ورنہ دنیا داروں کی مہربانی بھی ایک مکر ہوتا ہے۔ ۶ جولائی ۱۹۰۵ء والسلام خاکسار ☆ مکتوب نمبر ۹۶ میرزا غلام احمد مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کل کی ڈاک میں آپ کا عنایت نامہ پہنچا اس جگہ اس قدر کم بارشیں ہیں کہ گویا نہیں تا دم تحریر راہ یعنی سڑک کے جو بٹالہ سے قادیان آتی ہے صاف ہے اس لئے میں آپ کو اجازت دیتا ہوں کہ تو کلاً علی اللہ بلا توقف سفر اس طرف کا کریں ۔ خدا تعالیٰ خیر و عافیت سے آپ کو پہنچائے آمین ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے ۔ والسلام ۵ اگست ۱۹۰۵ء خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ تشحیذ الا ذہان اگست ۱۹۰۷ ء صفحه ۳۴ ، ۳۵