مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 416 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 416

مکتوبات احمد ١٦ جلد دوم خدا آپ کو استقامت بخشے اور آپ کے دل میں صبر ڈالے ۔ صبر وہ کیمیا ہے جس کا سونا کبھی ختم ہونے میں نہیں آتا۔ خدا ابتلا کے طور پر آگ میں ڈالتا ہے مگر صابر اور وفادار کو پھر محبت سے پکڑ لیتا ہے اور دوسری حالت اس کی پہلی سے اچھی ہوتی ہے۔ والسلام ۶ ۔ دسمبر ۱۹۰۲ء خاکسار ☆ میرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۹۴ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ بدریافت خیر و عافیت خوشی ہوئی ۔ الحمد للہ اس جگہ بھی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔ میں اس وقت تک معہ اپنی تمام جماعت کے باغ میں ہوں ۔ اگر چہ اب قادیان میں طاعون نہیں ہے لیکن میں اس خیال سے کہ جو زلزلہ کی نسبت مجھے اطلاع دی گئی ہے اس کی نسبت میں توجہ کر رہا ہوں اگر معلوم ہو کہ وہ واقعہ جلد تر آنے والا ہے تو اس واقعہ کے ظہور کے بعد قادیان میں جاؤں ۔ اگر معلوم ہو کہ وہ واقعہ کچھ دیر کے بعد آنے والا ہے تو پھر قادیان میں چلے جائیں ۔ بہر حال دس یا پندرہ جون تک انشاء اللہ میں اسی جگہ باغ میں ہوں ۔ آپ تشریف لے آویں إِنْ شَاءَ اللہ تَعَالٰی اس جگہ کوئی تکلیف نہ ہو گی اور آنے سے پہلے مجھے اطلاع دیں۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے ۔ ۱۲ رمتی ۱۹۰۵ء والسلام خاکسار میرزا غلام احمد ☆☆ بحوالہ تذکرہ صفحہ ۱۳۶۳ ایڈیشن چہارم احد تشخیذ الاذہان اگست ۱۹۰۷ ء صفحہ ۳۶