مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 412
مکتوبات احمد ۴۱۲ جلد دوم مکتوب نمبر ۹۰ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ الله و عنایت نامہ پہنچا۔ الحمدل ا۔ الحمد للہ کہ آثار بہبودی ظاہر ہونے لگے ۔ سلسلہ دعا کا برابر جاری ہے ۔ سیٹھ دال جی صاحب نے جو مشک بھیجی ہے۔ خدا ان کو جزائے خیر دے۔ اصل بات یہ ہے کہ عمدہ مشک ملتی ہی نہیں ۔ کبھی کبھی ہاتھ آتی ہے۔ سو یہ مشک بھی درمیانی درجہ کی ہے بہر حال خدا تعالیٰ اس خدمت کا نیک پاداش ان کو عطا کرے آمین ۔ میں آپ کی طرف خط نہیں لکھ سکا کہ معلوم ہوا کہ وہ مدراس میں نہیں ہیں ۔ آپ میری طرف سے السلام علیکم کہہ دیں ۔ ۲۸ ستمبر ۱۹۰۲ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ مکتوب نمبر ۹۱ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آج عنایت نامہ جس میں کچھ پریشانی حال اور ایک خواب درج تھی ، پہنچا۔ خواب گو یا اس پریشانی کا جواب تھا۔ تعجب کہ اس قدر عمدہ خواہیں آپ کو ہوتی ہیں اور پھر بھی تفکرات دامن گیر ہوتے ہیں ۔ یہ خواب آپ کے لئے بڑی ایک بشارت ہے کہ خدا تعالیٰ پھر آپ کو عزت اور مرتبت کی سواری پر بٹھانے والا ہے اور ازروئے تعبیر کے جو اب مال ہے جو دشمن کے دست برد سے بچایا را جواب جائے یا کوئی خزانہ جو مل جائے یا وفادار عورت ۔ اور میرے گھر میں سے جو آپ کو جواب دیا تھا تو اس کی تعبیر دو ہو سکتی ہے۔ ایک یہ کہ ان کا نام نصرت جہاں بیگم اور یہ خدا کی نصرت کی طرف اشارہ ہے