مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 411 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 411

مکتوبات احمد ۴۱۱ جلد دوم مکتوب نمبر ۸۹ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ اس جگہ بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔ جناب الہی میں آپ کے لئے سلسلہ دعا کا شروع ہے ۔ وَمَنْ دَقَّ بَابَ الْكَرِيمِ يُفْتَحُ ۔ چند روز ہوئے کہ مدر اس سے ایک شیشی خور دمشک کی آئی ۔ وہ پرچہ جس پر فریسندہ کا نام تھا ڈاکخانہ سے گم ہو گیا ۔ وہ زبانی شکی طور پر کہتے ہیں کہ شاید یہ مدراس سے آئی ۔ اس سے پہلے ایک عجیب واقعہ گزرا کہ ایک شخص نے مجھ کو پوچھا کہ جو انبیاء علیہم السلام بعض کھانے کی چیزوں کو برکت دیا کرتے تھے اور کھا نا ختم نہیں ہوتا تھا وہ برکت کیا چیز تھی؟ میں نے جواب دیا کہ جس چیز پر ایک مقبول آدمی دعا کرے اس کا سلسلہ لمبا کیا جاتا ہے۔ جلدی ختم نہیں ہوتا خواہ کسی طرح لمبا کیا جائے ۔ اتفاقاً اس وقت میرے پاس ایک شیشی مشک کی تھی ۔ جو اس میں بہت تھوڑی سی مشک تھی میں نے کہا کہ دیکھو ہم اس کو برکت دیتے ہیں تا یہ مشک آج یا کل ختم نہ ہو جائے تب میں نے اس پر دعائے برکت پھونک دی اور اسی روز تیسرے پہر یہ مشک آگئی جو کہتے ہیں غالبا مدر اس سے آئی ۔ جنہوں نے یہ معاملہ دیکھا ان کے ایمان میں ترقی کا موجب ۔ ہوا۔ مجھے آپ اطلاع دیں کہ کس تاریخ تک آپ کا ارادہ ہے کہ آپ قادیان میں تشریف لاویں۔ دس روز پہلے اطلاع دیں ۔ ۱۰ ستمبر ۱۹۰۲ء والسلام خاکسار میرزا غلام احمد عفی عنہ *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*