مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 409 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 409

مکتوبات احمد ۴۰۹ جلد دوم ایک فرشتہ نازل ہوتا ہے وہ اپنے ہاتھ سے اس روک کو توڑتا ہے تب بعد اس کے بلا توقف رحمت الہی ظاہر ہو جاتی بلکہ قبل اس کے جو صبح ہو آثار رحمت نمودار ہونے لگتے ہیں ۔ سو میں اسی غرض سے دعا میں مشغول ہوں ۔ آپ پر بھی لازم ہے کہ آپ دعاؤں پر دل سے ایمان لا کر ایسے خوش رہیں جیسا کہ ایک شراب پینے والا عین نشہ کی حالت میں خوش ہوتا ہے بلکہ اس سے بڑھ کر ۔ اور جو دہریہ کے رنگ کے لوگ ہیں ان کی باتوں کے سننے سے پر ہیز کریں کیونکہ وہ لوگ خدا تعالیٰ کے غضب کے نیچے ہیں مومن پر ضرور ابتلا آتا ہے اور کبھی کبھی ابتلا لمبا بھی ہو جاتا ہے مگر آخر کا ر رحمت الہی کی صبح نکلتی ہے اور تمام غم کی تاریکی کو دور کر دیتی ہے لیکن جب فاسق یا کافر پر ابتلا آتا ہے تو وہ اس کی برداشت نہیں کر سکتا ۔ کیونکہ اس کو خدا تعالیٰ پر ایمان نہیں ، صرف اسباب پر بھروسہ ہوتا ہے جب اسباب نابود ہو گئے تب وہ بھی نابود ہونے کو تیار ہو جاتا ہے ۔ سو آپ کے لئے جو تخم ریزی ہے یہ ایسی نہیں کہ خالی جائے صرف صبر درکار ہے ۔ اور سوءظن زہر قاتل ہے ۔ اگر زمین مدراس کی آپ کو تکلیف دہ معلوم ہوئی آپ مع جميع قبایل قادیان میں آجائیں ۔ غرض اب آپ سے صبر اور استقامت کا مطالبہ ہے ۔ جب پھر آپ کیلئے دن پھریں گے تو آپ ان دنوں کو یاد رکھیں گے اور ضرور دل میں حسرت کے حسرت کریں گے کہ کاش میں نے جس قدر مصیبت پیش آمدہ پر صبر کیا اس سے زیادہ کرتا تب آپ کی معرفت بڑھ جائے گی اور جس طرح دنیا دار کی جان صرف جمعیت ہوتی ہے یہ بات نہیں رہے گی بلکہ آپ کے اندر ایک نئی روح آجائے گی کیونکہ میری دعاؤں کے لئے یہ بھی ایک چیز ہے۔ زیادہ خیریت ۔ ۱۶ اگست ۱۹۰۲ء والسلام حمله خاکسار مرزا غلام احمد - الحکم ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۷ء صفحه ۱۲