مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 404 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 404

مکتوبات احمد ۴۰۴ جلد دوم گفت معشوقم تو بودستی نه آن لیک کار از کار خیزد در جهان سو خلاصہ تمام نصیحتوں کا یہی ہے کہ آپ وہ قوت ایمانی دکھلا دیں کہ اگر اس قدرا نقلاب اور انصاب مصائب ہو کہ سر رکھنے کی جگہ باقی نہ رہے تب بھی افسردہ نہ ہوں ۔ زکار بسته میندیش و دل شکسته مدار که آب چشمه حیوان درون تاریکی ست والسلام ۲۲ رمتی ۱۹۰۲ء ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ مکتوب نمبر ۸۴ خاکسار مرز اغلام احمد مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ اس جگہ سب خیریت ہے۔ دعا کا سلسلہ اسی طرح جاری ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل پر امیدیں ہیں چو از راه حکمت به بندد درے کشاید بفضل و کرم دیگری کل کا نظارہ دیکھ کر میں خوش ہوا ۔ میرے مکان میں چار بلیاں رہتی ہیں ، ایک والدہ ہے اور تین اس کی بیٹیاں وہ بھی جوان اور مضبوط ہیں ۔ کل کی دو پہر کے وقت میں میں اکیلا ادھر کے دالان میں بیٹھا تھا کہ میرے دروازے کے آگے ایک چڑیا آکر بیٹھ گئی ، فی الفور بڑی بلی نے حملہ کیا اور اس چڑیا کا سرمنہ میں پکڑ لیا۔ پھر دوسری بلی آئی اس نے وہ چڑیا پہلی بلی سے لے کر اپنے قبضہ میں کر لی اور اس کا سرمنہ میں پکڑ لیا اور زمین پر ایسا رگڑا کہ میں وہ حالت مارے رحم کے دیکھ نہ سکا اور دوسری طرف اخبار الحکم ۱۴ را پریل ۱۹۱۸ ء صفحه ۴