مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 402 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 402

مکتوبات احمد ۴۰۲ جلد دوم مکتوب نمبر ۸۱ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ سلم السلام ورحمۃ اللہ و برکات مدت ہوئی آئمکرم کا کوئی خط میرے پاس نہیں پہنچا۔ نہایت ترڈ داور تفکر ہے۔ خدا تعالیٰ آفات سے محفوظ رکھے ۔ اس طرف طاعون کا اس قدر زور ہے کہ نمونہ قیامت ہے۔ گرمی کے ایام میں بھی زور چلا جاتا ہے۔ میں آپ کے لئے برابر دعا کر رہا ہوں ۔ خدا تعالی اپنے فضل و کرم سے آخر کار یہ ا پریشانی دور کرے گا۔ مناسب ہے کہ آپ ارسال خطوط میں سستی نہ کریں کہ اس سے تفکر پیدا ہوتا ہے ۔ خدا حافظ ہو چند روز سے میری طبیعت بعارضہ زحیر علیل ہے ۔ انشاء اللہ القدیر شفا ہو جائے گی ۔ ۲۰ رمتی ۱۹۰۲ء والسلام خاکسار ☆ مکتوب نمبر ۸۲ میرزاغلام احمد از قادیان مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ میں کئی ہفتہ سے بیمار ہوں ۔ ابھی پوری صحت نہیں اس لئے اپنے ہاتھ سے جواب نہیں لکھ سکا ۔ آپ کی ملاقات کا بڑا اشتیاق تھا مگر ہر ایک امرا اپنے وقت پر موقوف ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کو تمام تفکرات سے رہائی بخشے ۔ آمین ۔ دعا برابر نماز میں کی جاتی ہے۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ والسلام خاکسار میرزا غلام احمد ☆☆ تشخیذ الاذہان اگست ۱۹۰۷ ء صفحه ۳۶ ح تشحیذ الا ذہان اگست ۱۹۰۷ء صفحه ۳۵