مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 400
مکتوبات احمد ۴۰۰ جلد دوم مکتوب نمبر ۷۹ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ اس بات کے سننے سے بہت خوشی ہوئی کہ آپ عنقریب تشریف لانا چاہتے ہیں ۔ اس مسرت کا اندازہ رت کا اندازہ نہیں ہو سکتا۔ اس نا پائیدار دنیا میں بڑا ہی خدا تعا خدا تعالیٰ کا فضل سمجھنا چاہیئے کہ جدائی کے بعد پھر ملاقات ہو۔ میں دن رات کوشش کر رہا ہوں کہ جلد تر کتاب تریاق القلوب کو ختم کروں ۔ شاید ایک ماہ تک ختم ہو جائے ۔ اشتہار ۴ را کتوبر ۱۸۹۹ء آپ کی خدمت میں پہنچ گیا ہو گا ۔ جس میں ضمیمہ جلسہ الوداع بھی ہے ۔ خدا تعالیٰ اپنا فضل شامل حال رکھے اور جلد تر خیر و عافیت سے آپ کو ملا دے ۔ نہایت خوشی بلکہ بے اندازہ خوشی ہوئی کہ آپ کے تشریف لانے کی بشارت سنی ۔ جزاكم الله خيراً ۔ والسلام ۱۸ اکتوبر ۱۸۹۹ء مکتوب نمبر ۸۰ خاکسار مرز ا غلام احمد مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ عنایت نامہ پہنچا آپ بکلی مطمئن رہیں ۔ آپ کے لئے اس قدر دعا کی گئی ہے کہ جو دنیا میں ایک بڑے خوش نصیب کے لئے ہو سکتی ہے ۔ خدا وند عز وجل غفور رحیم ہے۔ اس کی درگاہ سے بڑی امیدیں ہیں لیکن ضرور ہے کہ درمیان میں کچھ تشویش لاحق حال ہو ۔ جب تک خدا تعالیٰ کا وہ مقرر کردہ دن آجاوے اس لئے بڑے استقلال اور قوت اور مردانگی سے ایسی تشویش کا مقابلہ کرنا چاہئے ۔ انسان دنیا طلبی کی حالت میں ضرور ہے کہ دل کا کمزور ہوتا ہے اور حقیقت میں جس قدر خدا تعالیٰ پر ایمان کمزور ہوتا ہے اسی قدر دل کو مصائب پیش آمدہ کے صدمہ پہنچتا ہے اور اسی قدرنا امیدی طاری ہوتی ہے۔ سو ایسا نہیں کرنا چاہئے ۔ آپ کے لئے خدا تعالیٰ نے مبشر الہام صادر فرمایا تشحیذ الا ذہان اگست ۱۹۰۷ ء صفحہ ۳۶ ، ۳۷