مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 399
مکتوبات احمد ۳۹۹ جلد دوم ہے۔ اور ہمارے سید و مولی پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم ایسی ضرورتوں کے وقت جب ایسا کرتے تھے تو صحابہ دل و جان سے اس راہ میں قربان تھے ۔ جو کچھ گھروں میں ہوتا تھا تمام آگے رکھ دیتے تھے۔ غرض اسی طرح کا اشتہار ہوگا ۔ والسلام ۲۶ دسمبر ۱۸۹۹ء خاکسار ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ میرزا غلام احمد مکتوب نمبر ۷۸ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ مبلغ سور و پیہ مرسلہ آئمکرم پہنچا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہت بہت جزا بخشے اور آفات دینی اور و رکھے آمین ثم آمین ۔ کشمیر سے خلیفہ نور دین صاحب تحقیقات کر کے آگئے ہیں ۔ پانسو چھپن آدمی کی گواہی سے ثابت ہوا کہ وہ قبر جس کا ذکر رسالہ میں کیا گیا ہے مختلف ناموں سے مشہور ہے بعض یوز آسف نبی کی قبر کہتے اور بعض شہزادہ نبی کی قبر اور بعض عیسی صاحب کی قبر اور اب عنقریب تین آدمی سفر خرچ کے انتظام کے بعد نصیبین کی طرف روانہ ہوں گے اور اس سے پہلے جلسہ ہو گا جس کی تاریخ ۱۲ نومبر ۱۸۹۹ء قرار پائی ہے۔ اس جلسہ سے چند روز بعد یہ تینوں روانہ ہو جائیں گے ۔ باقی خیریت ہے ۔ ۲ راکتو بر ۱۸۹۹ء والسلام خاکسار میرزا غلام احمد ☆ تشحیذ الاذہان اگست ۱۹۰۷ ء صفحہ ۳۸ از قادیان