مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 394
مکتوبات احمد ۳۹۴ جلد دوم مکتوب نمبر ۷۳ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ مبلغ ایک سو روپیہ مرسلہ آں مکرم اس سو روپیہ کے بعد جو پہلے آں مکرم بھیج چکے تھے مجھ کو پہنچا۔ اللہ جلشانہ بہت بہت جزائے خیر دنیا و آخرت میں آپ کو دے اور اپنے فضل وکرم سے بلاؤں سے بچاوے آمین ثم آمین ۔ اب جیسا کہ آپ نے تحریر فرمایا تھا ۔ آپ کی تشریف آوری کی انتظار ہے اللہ تعالی تمام تر خیریت و عافیت کے ساتھ آپ کو لاوے ۔ آمین ثم آمین - مـنـجـمـيــن اخباروں کے ذریعہ بہت شور مچا رہے ہیں کہ ۱۳ نومبر ۱۸۹۹ء تک دنیا کا خاتمہ ہے یعنی اگر ستارہ کی زمین کے با دنیا ساتھ ٹکر ہوگئی ۔ لیکن مجھے اب تک کچھ معلوم نہیں ہوا ۔ خدا تعالیٰ لوگوں کو توبہ کی توفیق دے۔ موسم کے حالات رڈی ہیں ۔ پنجاب میں بارش نہیں ہوئی ۔ خریف اور ربیع دونوں سے زمینداروں کو نا اُمیدی ہوگئی ۔ کلکتہ میں طاعون شروع ہو گیا۔ اخبار میں لکھا ہے کہ جناب نواب وائسرائے بہادر نے طاعون کا ٹیکا لگوایا ہے ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ ۲۵ را گست ۱۸۹۹ء والسلام خاکسار مرز ا غلام احمد ☆ تشحیذ الاذہان مارچ ۱۹۰۸ ء صفحه ۱۱۲ ۱۱۳