مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 393
مکتوبات احمد ۳۹۳ جلد دوم مکتوب نمبر ۷۲ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ عین انتظاری میں پہنچا۔ مجھے اس سے بہت خوشی ہوئی کہ اس مبارک کام کے لئے آپ کی سلسلہ جنبانی کامیابی کے ساتھ انجام پذیر ہوئی ۔ مجھے آپ کے اس کام کی خبر تو نہ تھی مگر میں نے آپ کے اس سفر کے لئے بہت ہی دعا کی کہ جو جو مطالب اس سفر میں مدنظر ہیں خدا تعالیٰ ان کو انجام دے۔ مجھے امید ہے کہ وہ دعائیں قبول ہو گئی ہوں گی ۔ امید کہ عقد نکاح کے بعد ضرور مسرور الوقت فرما دیں ۔ میرے نزدیک یہ کام نہ صرف مناسب بلکہ بہت ضروری تھا۔ اللہ تعالیٰ اُس میں برکت ڈالے اور بہت سی برکات کا موجب کرے ۔ آمین ثم آمین ۔ باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔ ۲۰ را گست ۱۸۹۹ء والسلام خاکسار ☆ تشحیذ الاذہان مارچ ۱۹۰۸ ء صفحه ۱۱۲ مرزا غلام احمد از قادیان