مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 392
مکتوبات احمد ۳۹۲ جلد دوم مکتوب نمبر اے مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آج آپ کی تار کے ذریعہ سے یک دفعہ ایک غم کی خبر یعنی واقعہ وفات عزیزی سیٹھ احمد صاحب کی بیوی کا سن کر دل کو بہت غم اور صدمہ پہنچا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُونَ ۔ دنیا کی نا پائیداری اور بے ثباتی کا یہ نمونہ ہے کہ ابھی تھوڑے دن گزرے ہیں کہ عزیز موصوف کی اس شادی کا اہتمام ہوا تھا اور آج وہ مرحومہ قبر میں ہے جس قدر اس ناگہانی واقعہ سے آپ کو اور سب عزیزوں کو صدمہ پہنچا ہو گا اس کا کون اندازہ کرسکتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائے اور نعم البدل عطا فرماوے اور عزیزی سیٹھ احمد صاحب کی عمر لمبی کرے آمین ثم آمین ۔ اس خبر کے پہنچنے پر ظہر کی نماز میں جنازہ پڑھا گیا اور نماز میں مرحومہ کی مغفرت کے لئے بہت ہی دعا کی گئی ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ایسے غم اور صدمہ کے عوض میں بہت سی خوشی پہنچاوے آمین ۔ باقی تادم تحریر خیریت ہے ۔ ۱۳ راگست ۱۸۹۹ء والسلام خاکسار میرزا غلام احمد تشحیذ الاذہان مارچ ۱۹۰۸ء صفحہ ۱۰۹ ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔