مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 391 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 391

مکتوبات احمد ۳۹۱ جلد دوم مکتوب نمبر ۷۰ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ خدا تعالیٰ کے فضل و توفیق سے ہمیشہ نماز اور خارج کے وقت آر وقت آپ کی مہمات اور بہبودی دنیا و آخرت کے لئے دعا کرتا ہوں اور امیدوار ہوں کہ قبول حضرت عزت ہو ۔ کل سے میری طبیعت علیل ہوگئی ہے۔ کل شام کے وقت مسجد میں اپنے تمام دوستوں کے رُوبرو، جو حاضر تھے، سخت درجہ کا عارضہ لاحق حال ہوا اور ایک دفعہ تمام بدن سرد اور نبض کمزور اور طبیعت میں سخت گھبراہٹ شروع ہو گئی اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا زندگی میں ایک دودم باقی ہیں ۔ بہت نازک حالت ہو کر پھر صحت کی طرف عود ہوا ۔ مگر اب تک گلی اطمینان نہیں ۔ کچھ کچھ آثار عود مرض کے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فضل و رحم فرماوے ۔ایسے وقتوں میں مجھے ہمیشہ مشک کام آتی ہے اس وقت مشک جو بمبئی سے آپ نے منگوا کر بھیجی تھی ، گھر سے منگوائی گئی تھی لیکن طبیعت کی سخت سرگردانی اور دل کے اضطراب کی وجہ سے وہ مشک کھولنے کے وقت زمین پر متفرق ہو کر گر گئی اور گرمی کے سبب سے، خشک تھی اور ہوا چل رہی تھی ، ضائع ہو گئی اس لئے مجھے دوبارہ آپ کو تکلیف دینی پڑی ۔ یہ مشک بہت عمدہ تھی اس دوکان سے ایک تولہ مشک لے کر جہاں تک ممکن ہو جلد ارسال فرماویں کہ دورہ مرض کا سخت اندیشہ ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل پر بھروسہ ہے۔ آپ نے یہ مشک بمبئی سے منگوائی تھی ۔ باقی خیریت ہے ۔ اس وقت بھی طبیعت صحت پر نہیں ۔ رجسٹری کرا کر یہ خط بھیجتا ہوں ۔ میں انشاء اللہ القدیر آپ کے صاحبزادہ سیٹھ احمد صاحب کے لئے اور ان کی دنیا و عاقبت کی کامیابی کے لئے بہت دعا کروں گا میری طرف سے سلام علیک ان کو پہنچے ۔ والسلام ☆ ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ تشحیذ الاذہان مارچ ۱۹۰۸ ء صفحه ۱۱۲ ۱۱۳ خاکسار مرز اغلام احمد از قادیان