مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 390
مکتوبات احمد ۳۹۰ جلد دوم بیماری دامن گیر ہے کہ ان چیزوں کی حاجت پڑتی ہے۔ مجھے دراصل دوا دائمی بیماریاں ہیں ۔ ایک یہ دل کی بیماری اور ایک کثرت بول ۔ یہ اس لئے ہوا کہ تا وہ حدیث پوری ہو کہ وہ مسیح موعود دو زرد چادروں کے (ساتھ ) نازل ہوگا ۔ اہل تعبیر لکھتے ہیں کہ دو زرد چادروں سے مراد دو بیماریاں ہیں ۔ یہ بشریت کے لوازم ہیں ۔ ۲۷ / جون ۱۸۹۹ء خاکسار مرز ا غلام احمد ☆ ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ مکتوب نمبر ۶۹ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ الحمد لله والمنت کہ اب میرے گھر میں ہر طرح سے خیریت ہے۔ آپ کے حالات کی طرف نظر لگی ہوئی ہے۔ خدا تعالیٰ ہماری عاجزانہ دعاؤں کا نیک نتیجہ ہم کو دکھاوے ۔ آمین ثم آمین ۔ دعا کا سلسلہ جناب باری میں جاری ہے اور وہ رحیم و کریم ہے۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام ر جولائی ۱۸۹۹ء خاکسار ☆☆ مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان تشحیذ الاذہان اپریل ۱۹۰۸ ء صفحه ۱۶۱ ۱۶۲ تشیذ الاذہان مارچ ۱۹۰۸ء صفحہ ۱۱۳