مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 389
مکتوبات احمد ۳۸۹ جلد دوم مکتوب نمبر ۶۸ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ مبلغ ایک سو روپیہ مرسلہ بذریعہ ڈاک مجھ کو پہنچ گیا ۔ جزاکم الله خيرا لجزاء آمین ثم آمین ۔ میرے گھر میں پیدائش لڑکے کے وقت بہت طبیعت بگڑ گئی تھی ۔ الحمد للہ اب ہر طرح سے خیریت ہے۔ عجیب بات ہے کہ قریباً چودہ برس کا عرصہ گزرا ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ میری اس بیوی کو چوتھا لڑکا پیدا ہوا ہے اور تین پہلے موجود ہیں اور یہ بھی خواب میں دیکھا تھا کہ اس پسر چہارم کا عقیقه بروز دوشنبه یعنی پیر ہوا ہے۔ اور جس وقت یہ خواب دیکھی تھی اس وقت ایک بھی لڑکا نہ تھا یعنی کوئی بھی نہیں تھا اور خواب میں دیکھا تھا کہ اس بیوی سے میرے چارلڑ کے ہیں اور چاروں میری نظر کے سامنے موجود ہیں اور چھوٹے لڑکے کا عقیقہ پیر کو ہوا ہے ۔ اب جبکہ یہ لڑ کا یعنی مبارک احمد پیدا ہوا تو وہ خواب بھول گیا اور عقیقہ اتوار کے دن مقرر ہوا لیکن خدا کی قدرت کہ اس قدر بارش ہوئی کہ اتوار میں عقیقہ کا سامان نہ ہو سکا اور ہر طرف سے حارج پیش آئے ۔ ناچار پیر کے دن عقیقہ قرار پایا ۔ پھر ساتھ یاد آیا کہ قریباً چودہ برس گزر گئے کہ خواب میں دیکھا تھا کہ ایک چوتھا لڑ کا پیدا ہو گا اور اس کا عقیقہ پیر کے دن ہوگا ۔ تب وہ اضطراب ایک خوشی سے مبدل ہو گیا کیونکہ خدا تعالیٰ نے اپنی بات کو پورا کیا اور ہم سب زور لگا رہے تھے کہ عقیقہ اتوار کے دن ہو ۔ مگر کچھ بھی پیش نہ گئی اور عقیقہ پیر کو ہوا ۔ یہ پیشگوئی بڑی بھاری تھی کہ اس چودہ برس کے عرصہ میں یہ پیشگوئی کہ یہ چارلڑ کے پیدا ہوں گے اور پھر چہارم کا عقیقہ پیر کے دن ہوگا ۔ انسان کو یہ بھی معلوم نہیں کہ اس مدت تک کہ چار لڑ کے پیدا ہوسکیں ، زندہ بھی رہیں ۔ یہ خدا کے کام ہیں مگر افسوس کہ ہماری قوم دیکھتی ہے پھر آنکھ بند کر لیتی ہے۔ میں نے دو روز ہوئے کہ یا کم و بیش ، آپ کو خواب میں خواب میں دیکھا تھا ۔ مگر مجھے اس کا سر نامعلوم رہا اس لئے صرف بار بار دعا کی گئی ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ والسلام ۔ آئمکرم کی مشک مرسلہ بھی مجھ کو پہنچ گئی ۔ خدا تعالیٰ آپ کو ان متواتر خدمات کا بہت بہت اجر بخشے اور بہت سی برکتیں آپ پر نازل کرے ۔ عنبر سفید در حقیقت بہت ہی نافع معلوم ہوا۔ تھوڑی خوراک سے دل کو قوت دیتا ہے اور دورانِ خون تیز کر دیتا ہے۔ یہ بھی اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے کہ ایسی