مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 382
مکتوبات احمد ۳۸۲ جلد دوم مکتوب نمبر ۶۰ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ دوعنایت نامے یکے بعد از دیگرے پہنچے ۔ آپ کی تشویشات کو اللہ تعالیٰ دور فرمادے اور اس طرف یہ حال ہے کہ جیسے ایک گدا کچھ سوال کر کے اسی دروازہ پر جم کر کھڑا ہو جاتا ہے جب تک کہ اندر سے اس کو کچھ دیا نہ جائے ۔ یہی حال ہمارا آپ کے لئے ہے ۔ آپ اگر بیقرار ہوں یا نہ ہوں ، کو ۔ ہماری طرف سے سلسلہ دعا کا جاری ہے اور جناب الہی کے آستانہ سے امید کی جاتی ہے کہ رات کو یا دن کو یہ بشارت ہم کو ملے ۔ زمین و آسمان پیدا کرنے والے کے آگے یہ آرزوئیں کیا چیز ہیں ۔ اس کی ایک نظر فضل سے ہزاروں پیچیدہ کام سہل ہو جاتے ہیں ۔ اس طرف اب بظاہر طاعون سے امن ہے ۔ پھر بعد میں کوئی واردات نہیں ہوئی زیادہ خیریت ہے ۔ ۱۲ / دسمبر ۱۸۹۸ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ