مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 381
مکتوبات احمد ۳۸۱ جلد دوم مکتوب نمبر ۵۹ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ اور آپ کا محافظ ہو۔ اس وقت باعث تکلیف دہی یہ ہے کہ کل کی ڈاک میں مبلغ پچاس روپیہ مرسلہ عرب صاحب بغدادی پہنچے۔ چونکہ مجھے پتہ یاد نہیں ہے اس لئے مکلف ہوں کہ میری طرف سے رسید معہ شکر و دعا پہنچا دیں۔ اور اللہ تعالی تمام دوستوں کو آفات سے بچاوے۔ اور اطلاع بخشیں کہ مدراس میں پھر تو کوئی واردات طاعون نہیں ہوئی اور سور و پیہ لال جی دال جی صاحب کا بھی پہنچ گیا تھا۔ آپ کی خدمت میں بھی میری طرف سے دعا اور رسید روپیہ کی خبر پہنچا دیں ۔ باقی سب طرح خیریت ہے۔ ۲۶ نومبر ۱۸۹۸ء والسلام خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔