مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 380 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 380

مکتوبات احمد ۳۸۰ جلد دوم مکتوب نمبر ۵۸ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ آپ کا عنایت نامہ معہ مبلغ ایک سور و پیہ آج مجھ کو ملا ۔ جزاكم الله خير الجزاء _آمین ۔ جس قدر یہ عاجز آپ کو تسلی اور اطمینان کے الفاظ لکھتا ہے یہ لغو اور بیہودہ نہیں ہے ۔ بلکہ بوجہ آپ کے نہایت درجہ کے اخلاص کے اس درجہ پر آپ کے لئے دُعا ظہور میں آتی ہے کہ دل گواہی دیتا ہے کہ یہ دعا ئیں خالی نہیں جائیں گی ۔ جو لوگ خدا تعالیٰ کی ہستی پر ایمان لائے ہیں اور اس کو قادر اور کریم اور رحیم سمجھتے ہیں ان کے لئے دعاؤں سے زیادہ کوئی امر موجب تسلی نہیں ہو سکتا۔ میں اپنے سے کسی کے دل سے یہ گواہی پاتا ہوں کہ جیسا کہ ایک شخص اپنے جوش اخلاص اور محبت اور ہمدردی سے کہ لئے دعا کر سکتا ہے وہ دعا میں آپ کے لئے کرتا ہوں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ میری دعاؤں کو ضائع نہیں کرے گا۔ وہ خداوند رحیم و کریم ذوالحیاء الکرم ہے ۔ امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع اور مسرور الوقت فرماتے رہیں باقی خیریت ہے ۔ والسلام مبلغ ایک سور و پیہ سیٹھ دال جی صاحب کی طرف سے بھی پہنچ گیا تھا۔ میری طرف سے دعا اور شکر اُن کو پہنچا دینا ۔ ۲۲ رنومبر ۱۸۹۸ء خاکسار مرزا غلام احمد *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*