مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 379 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 379

مکتوبات احمد ۳۷۹ جلد دوم مکتوب نمبر ۵۷ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ حالات ترڈ دو اضطراب معلوم کر کے جس قدر دل کو درد پہنچتا ہے اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے مگر ساتھ ہی وہ امیدیں جو خدا تعالیٰ کے فضل پر ہیں وہ نومیدی کو نز دیک نہیں آنے دیتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ وہ دن دکھلائے کہ آپ کی قلم سے نکلی ہوئی یہ عبارت پڑھوں کہ حسب المراد خدا تعالیٰ نے فضل کر دیا۔ اس کے آگے کچھ بھی دور نہیں ۔ ہر ایک رات اس امید کے ساتھ پلنگ پر لیٹتا ہوں کہ کوئی خوشخبری حضرت عزت جلشانہ سے آپ کی نسبت پاؤں ۔ اگر ایسی خوشخبری مجھ کو ملی تو مجھ کو وہ خوشی ہوگی جس کا اندازہ نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالیٰ آپ کا معہ تمام عزیزوں کے ہر اک ارضی سماوی بلا سے بچاوے اور اپنے سایۂ رحمت سے محفوظ رکھے۔ ہمیشہ حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں ۔ ۱۱ نومبر ۱۸۹۸ء والسلام خاکسار ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مرزا غلام احمد عفی عنہ