مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 378 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 378

مکتوبات احمد ۳۷۸ جلد دوم مکتوب نمبر ۵۶ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ آج مشک و عنبر بمبئی سے پہنچ گیا ۔ جزاکم الله خير الجزاء ۔ خداوند کریم آپ کو ان تمام خدمات کا احسن پاداش بخشے آمین ثم آمین ۔ اس کی درگاہ سے امید ہے۔ کوئی شخص اس کے لئے نیک عمل نہیں کرتا جو اس کی جزا نہیں دیکھ لیتا۔ اس کے فضل اور رحم کی ہر وقت امید ہے اور انجام بخیر دنیا و آخرت کے نہایت آثار نیک ہیں۔ میری طبیعت بہ نسبت سابق کے روبہ اصلاح ہے ۔ الحمد لله علی ذلک باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ ۲۲ راکتوبر ۱۸۹۸ء والسلام خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*