مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 376 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 376

مکتوبات احمد ۳۷۶ جلد دوم والا ہے ۔ اس پر ایمان لانا اور اس کی ان صفات کو جاننا بھی ایک سرور بخشتا ہے وہ خدا ایک مردہ اور نومید شدہ کو از سر نو ا مید دیتا ہے۔ جو اس کے واصل ہوں ان کا بڑا معجزہ یہی ہے کہ ان کی فوق العادر دعا منظور ہو جائے اور وہ کسی تباہ شدہ کشتی کو کنارہ لگا سکیں اور اس کا مال اور جانیں بچا سکیں ۔ باقی خیریت ہے تمام عزیزوں کو سلام دعا ۔ والسلام ۳ راکتوبر ۱۸۹۸ء ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ مکتوب نمبر ۵۴ خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ دوعنایت نامے یکے بعد دیگرے پہنچے۔ بدریافت خیر و عافیت اطمینان ہوا ۔ خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دیوے کہ آپ ہر ایک کام میں اللہ خدمت میں سبقت لے جاتے ہیں اللہ جل شانہ یہ تمام مخلصانہ خدمات دیکھتا ہے اور ان کے موافق اجر دے گا۔ مجھے بیماری دورہ سے دامنگیر ہوتی ہے۔ چند روز اچھی حالت رہتی ہے اور پھر دورہ مرض ہو جاتا ہے۔ یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے شفا عنایت فرمائے گا ۔ ایسی حالت دعاؤں کے لئے بہت مناسب حال ہے۔ رات کو کئی مرتبہ اُٹھنا ہوتا ہے اور دعا کا موقعہ خوب نکل آتا ہے اور طبیعت کی بیقراری اور شکستگی خود دعا کے مناسب حال ہوتی ہے۔ الحمد للہ کہ آپ کیلئے دعاؤں کا بڑا ذخیرہ جمع ہو گیا ہے۔ میں خدائے ذوالفضل و الکرم سے امید رکھتا ہوں کہ یہ دعا ئیں خالی نہ جائیں ۔ امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے مجھ کو مسرور الوقت فرماتے رہیں زیادہ خیریت ہے۔ ۲۰ راکتوبر ۱۸۹۸ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد