مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 372 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 372

مکتوبات احمد ۵ راگست ۱۸۹۸ء ۳۷۲ مگر باید که باشد طالب او صابر و صادق نه بیند روز نومیدی وفا دار از دل و جانے خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان جلد دوم مکتوب نمبر ۵۰ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ و ۔ مبلغ ایک سور و پیه مرسلہ آئمکرم پہنچا جزاكم الله احسن الجزاء ۔ اب دعا ئیں جناب حضرت عزت میں آپ کے لئے کمال کو پہنچ گئیں۔ ہر گز امید نہیں کہ خدا تعالیٰ ان دعاؤں کو ضائع کرے۔ امید کہ آپ اپنی رؤیا سے بھی ، اگر ہو، تو مطلع کریں ۔ مجھ کو یاد ہے کہ جب میں نے قادیان میں آپ کو کہا تھا تو ایک مبشر رؤیا آپ کو ہوئی تھی اور میں منتظر بشارت الہام کا ہوں ۔ جس وقت الہامی بشارت ہوئی تو بذریعہ خط یا بذریعہ تار اطلاع دوں گا ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو معہ عزیزوں کے آفات سے محفوظ رکھے آمین ۔ ۲۲ راگست ۱۸۹۸ء خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان الحکم ۲۸ را پریل ۱۹۱۸ ء صفحه ۵ *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*