مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 373 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 373

مکتوبات احمد ۳۷۳ جلد دوم مکتوب نمبر ۱ ۵ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام و علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ مبلغ سور و پیر کی رسید پہلے لکھ چکا ہوں ۔ امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں۔ اس سطر تک پہنچا تھا کہ آپ کا عنایت نامہ پہنچ گیا۔ اللہ تعالیٰ ہر ایک فتنہ اور بلا سے بچاوے ۔ اس جگہ طاعون کے لئے ایک دوا تیار ہوئی ہے خدانخواستہ اگر مدراس کے قریب آگیا تو وہ دوا بھیج دوں گا اور آپ تسلی رکھیں ۔ آپ کے لئے دعا میں مشغول ہوں ۔ مناسب ہے کہ ہیضہ کے دنوں گھر کے تمام لوگ دو وقت دو دورتی کونین کھاویں۔ ثقیل چیزوں اور مچھلی اور گوشت کی بوٹی اور عفونت پیدا کرنے والی چیزوں سے حتی الوسع پر ہیز کریں اور کھانے میں کسی قدر ترشی استعمال کریں اور خدا تعالیٰ سے دعا کرتے رہیں۔ میں برابر دعا میں مشغول ہوں ۔ بے قرار نہیں ہونا چاہئے ، دعا ئیں منظور ہو جاتی ہیں ، کسی وقت پر ان کا ظہور موقوف ہوتا ہے خدا تعالیٰ پر بہت یقین اور بھروسہ رکھنا چاہئے ۔ ۲۸ راگست ۱۸۹۸ء ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد