مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 371 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 371

مکتوبات احمد ۳۷۱ میرے خدا کے سوا کسی کو واقعی اور پورا علم اس کا نہیں ہے۔ فالحمد للہ ۔ والسلام ۲۶ جولائی ۱۸۹۸ء خاکسار مرزاغلام احمد از قادیان *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔* جلد دوم مکتوب نمبر ۴۹ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ ہا۔ اللہ جل شانہ آپ کی نیات خیر سے صد ہا حصہ نہ حصہ زیادہ آپ سے معاملہ کرے آمین ۔ میں آپ کے لئے دعا میں مشغول ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ قبولیت کی بشارت سنوں ۔ مجھے اس قدر خدا تعالیٰ کے لطف اور احسان پر امید ہے کہ ان کا اظہار مشکل ہے اور بغیر کسی فخر کے مجھے یقین ہے کہ میری دعا معمولی نہیں ۔ هر آن کاریکه گردد از دعائے محو جانا نے نہ شمشیرے کند آن کار و نے بادے نہ بارانے عجب دارد اثر دستے که دست عاشقی باشد بگرداند جهان را ز بهر کار گریانی اگر جنبد لب مردے زہر آنکه سرگردان خدا از آسمان پیدا کند ہر نوع سامانے ز کار اوفتاده را هر کار می آرد خدا زین ره همین باشد دلیل آنکه هست از خلق پنہانے