مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 369 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 369

مکتوبات احمد ۳۶۹ جلد دوم مکتوب نمبر ۴۶ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ میں یہ خط اس غرض سے رجسٹری کرا کر بھیجتا ہوں کہ میں آپ کے تردّدات اور تفکرات اور حالت اضطراب سے غافل نہیں ہوں ہر روز رو باسمان ہوں کہ کب خدا تعالیٰ کے فضل سے مشکل کشائی ہوتی ہے اور میرا یقین اور میرا ایمان ہے کہ خدا تعالیٰ نہایت رحیم اور کریم ہے وہ ضرور دعا سنے گا۔ میں امید رکھتا ہوں کہ آپ زیادہ فکر کرنے سے اس قدر ثواب کو کم نہ کریں جو اس غم کی حالت میں آپ کو ملے گا۔ میں عین دعا کے ساتھ اس خط کو روانہ کرتا ہوں اور خدا کے فضل پر نظر ہے ۔ ۱۵ جولائی ۱۸۹۸ء والسلام خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان