مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 367
مکتوبات احمد ۳۶۷ جلد دوم مکتوب نمبر ۴۳ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ مبلغ ایک سور و پیه مرسلہ آئمکرم مجھ کو مل گیا ہے جزاکم الله خير الجزاء ۔ جو کچھ آئمکرم کے حل مشکلات کیلئے دعا کی جاتی ہے اس کی تفصیل اور تصریح کی کچھ ضرورت نہیں ۔ اللہ جل شانہ چاہتا ہوں کہ ان دعاؤں کے آثار ثار آپ کے کسی خط سے سنوں ۔ اللہ تعالیٰ ہر ایک امر پر قادر سے ہے۔ امید کہ حالات خیریت آیات سے مسرور الوقت فرماتے رہیں ۔ والسلام ۲ جون ۱۸۹۸ء ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ خاکسار مرزاغلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۴۴ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ آپ کا عنایت نامہ مجھ کو ملا ۔ میں بفضلہ تعالیٰ آپ کے لئے دعا میں مشغول ہوں آپ ہرگز دل برداشتہ نہ ہوں ۔ گو کیسی ہی ظاہری بد علامات ہوں کیونکہ در حقیقت خدا تعالیٰ مظہر العجائب ہے، تاریکی سے روشنی نکال دیتا ہے۔ سب کچھ کر سکتا ہے ہر ایک بات پر قادر ہے سو اس کی طرف جھکے رہیں اور مجھے ایسے حالات سے خبر دیتے رہیں ۔ والسلام ۷ جون ۱۸۹۸ء خاکسار آپ کے صاحبزادہ صاحب کو بشوق السلام علیکم ۔ مرزا غلام احمد از قادیان