مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 362 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 362

مکتوبات احمد ۳۶۲ جلد دوم مکتوب نمبر ۳۶ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ میری طبیعت بفضلہ تعالی به نسبت سابق اب بہتر ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذلک ۔ میں اکثر اوقات بلکہ کل نمازوں میں آپ کے رفع ہجوم غموم اور حاجت براری کے لئے دعا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے آپ کو گرداب غموم سے بچا دے گا اور میں جانتا ہوں کہ جس قدر گھبراہٹ کو کم کیا گیا ہے وہ بھی دعاؤں کا اثر ہے ۔ امید کہ ہمیشہ حالات خیریت آیات سے مطلع اور مسرور الوقت فرماتے رہیں ۔ باقی سب خیریت ہے ۔ بخدمت اخویم صاحبزادہ احمد عبدالرحمن صاحب اور اخویم سیٹھ صالح محمد صاحب او را خویم مولوی سلطان محمود صاحب کو السلام علیکم ۔ ۹ را پریل ۱۸۹۸ء راقم خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ از قادیان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔