مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 363 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 363

مکتوبات احمد ۳۶۳ جلد دوم مکتوب نمبر ۳۷ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ آج کی ڈاک میں یک صد روپیہ مرسلہ آئمکرم ملا ۔ جزاكم الله خير الجزاء واحسن اليكم في الدنيا والعقبی آمین ثم آمین ۔ عجیب اتفاق ہے عین ضرورتوں کے وقت آپ کی طرف سے مدد پہنچتی ہے یہی دلیل اس بات پر ہے کہ اللہ جلشانہ ہرگز آپ کو ضائع نہیں کرے گا ۔ حسن من نصر الله نصرة ۔ میری طبیعت به نسبت سابق اب بہت اچھی ہے۔ غالباً کسی نماز میں بھی آپ دعا سے فراموش نہیں رہتے ۔ آپ کے لئے دلی توجہ سے اور خلوص سے بہت دعا ہو چکی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ دعا ئیں ضرور اپنا اثر دکھائیں گی بلکہ جس قدر گھبراہٹ کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ کوئی صورت تخفیف کی نکالتا رہا ہے، درحقیقت یہ دعاؤں کا اثر ہے۔ وہ ہر ایک چیز پر قادر ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ امید کہ اپنے حالات سے مجھے جلد جلد خبر دیتے رہیں جب تک قبولیت دعا کے پورے طور پر آثار ظاہر ہوں ۔ باقی خیریت ہے ۔ والسلام ۱۵ را پریل ۱۸۹۸ء خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔* مکتوب نمبر ۳۸ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ خیر و عافیت اور آثار خدا تعالیٰ کے فضل کا حال سن کر بہت خوشی ہوئی۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذلِک ۔ اللہ جل شانہ بہت غفور رحیم ہے۔ میں بفضلہ تعالیٰ بخیریت ہوں ۔ اس طرف طاعون کا بہت زور ہے ۔ سنا ہے ایک دو مشتبہ وارداتیں امرتسر میں بھی ہوئی ہیں ۔ چند روز ہوئے ہیں میرے بدن پر بھی ایک گلٹی نکلی تھی ۔ پہلے کچھ خوفناک آثار معلوم ہوئے مگر پھر خدا تعالیٰ کے