مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 360
مکتوبات احمد ۳۶۰ جلد دوم مکتوب نمبر ۳۴ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ اس عاجز کی طبیعت ہنوز کسی قدرعلیل ہے کھانسی اور زکام کا عارضہ ہے امید ہے کہ اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے شفا بخشے گا۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ جس وقت مجھے وہ دعا آئی جو اپنی قبولیت ساتھ رکھتی ہے تو اللہ تعالیٰ سب غم آپ کے دور کر دے گا۔ آپ کے خیال میں یہ سب کام مشکل ہیں مگر اللہ تعالیٰ کے آگے آسان ہیں ۔ آپ اطمینان رکھیں اور ہرگز بے قرار نہ ہوں ۔ میں یہ بھی خیال کرتا ہوں کہ آپ کو تجربہ کے بعد کہ خدا تعالیٰ ایسا قادر ہے پھر آئندہ ایسی بیقراری کبھی محسوس نہ ہو گی ۔ میں بیمار ہوں اس لئے میں نہیں چاہتا کہ آپ کو یہ موقعہ پیش آوے مگر بہر حال دعا میں مصروف ہوں ۔ ۲۸ مارچ ۱۸۹۸ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد تشحیذ الاذہان اپرل ۱۹۰۸ء صفحہ ۶۲ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔