مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 357 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 357

مکتوبات احمد ۳۵۷ جلد دوم مکتوب نمبر ۳۱ مخدومی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ یہ عاجز نہایت جوش سے آپ کیلئے دعا کر رہا ہے اور امیدوار ہے کہ اللہ تعالیٰ جلد یا دیر سے دعا کو قبول فرماوے ۔ خدا تعالیٰ کی رحمت اور فضل سے نا امید نہیں ہونا چاہئے کہ اسے فضل کرتے دیر نہیں لگتی اور میں برابر توجہ سے دعا کرتا ہوں اور کروں گا جب تک آثار ظاہر ہوں ۔ آپ کی ملاقات کو تو دل بہت چاہتا ہے مگر میں مناسب نہیں دیکھتا کہ ایسی صورت میں آپ سفر کریں کہ کوئی حرج ہو یا حرج ہونا ممکن ہو، ہاں اگر بغیر حرج کے ملاقات ہو سکتی ہے تو قصد فرماویں۔ اللہ تعالیٰ آپ کا نگہبان ہو ۔ اگر سفر کا قصد ہوتو روانگی سے پہلے اطلاع بھی بخشیں ۔ ۷ دسمبر ۱۸۹۷ء ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان