مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 356 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 356

مکتوبات احمد ۳۵۶ جلد دوم ضائع نہ کرے گا اور یہ خط رجسٹری کرا کر بھیجتا ہوں اور میں امید رکھتا ہوں کہ ہفتہ عشرہ میں آپ ضرور میری طرف خط مفصل لکھ دیا کریں ۔ والسلام ۱۶ نومبر ۱۸۹۷ء *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔* خاکسار مرزا غلام احمد مکتوب نمبر ۳۰ مخدومی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ تعالیٰ آج آں مکرم کا دوسرا عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کے اضطراب پر دل نہایت دردمند ہوتا ہے ۔ خدا ایسا کرے کہ مجھے جلد تر خوشخبری کا خط پہنچے۔ میں سرگرمی سے دعا میں مشغول ہوں اور میری وہ مثال ہے کہ جیسے کوئی نہایت احتیاط سے کسی نشانہ پر تیر مار رہا ہے کہ امید ہے کہ جلد یا کچھ دیر سے تیر بہدف ہو۔ میں خیال کرتا ہوں کہ میں آپ سے زیادہ اس غم میں آپ کا شریک ہوں۔ آپ خدائے کریم و رحیم پر پورا پور ابھروسہ رکھیں کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ ایک دن خدا تعالیٰ ہماری دعا سن لے گا۔ إِنَّهُ لَا يَايْسُ مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْکٰفِرُونَ ا مید کہ حالات سے جلد جلد مطلع فرماتے رہیں اور میری نصیحت یہی ہے کہ آپ نہ گھبرائیں اور نہ مضطر ہوں اور رحیم و کریم پر پورا یقین رکھیں کہ اس کی ذات عجیب در عجیب قدرتیں رکھتی ہے جن کو صبر کرنے والے آخر کا ر دیکھ لیتے ہیں اور بے صبر شامت بے صبری سے محروم رہ جاتے ہیں بلکہ ان کا ایمان بھی معرض خطر میں ہی ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو آمین ثم آمین ۔ میرے نزدیک بہتر خیال ہے کہ ان دنوں میں آپ استغفار اور درود شریف کا التزام بہت رحم رکھیں ۔ اللہ تعا اللہ تعالیٰ آپ کو جلد تر کامیاب کرے ۔ آمین ثم آمین ۔ والسلام ۲۶ نومبر ۱۸۹۷ء ا يوسف: ۸۸ خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان