مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 353
مکتوبات احمد ۳۵۳ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۶ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ کل کی ڈاک میں آپ کا عنایت نامہ ملا ۔ نہایت تشویش ہوئی ۔ اللہ تعالیٰ رحم کرے ۔کل میں ایک مقدمہ کی گواہی پر جو کسی شریر نے ناحق لکھا دی ہے اور سمن جاری کرا دیا ہے، ملتان جاؤں گا شاید که ۳۰ را کتوبر ۹۷ ء تک واپس آؤں ۔ میں نے پختہ ارادہ کیا ہے کہ چالیس روز تک قبلہ وحید سے آپ کے لئے دعا کروں ۔ ابھی سے میں نے شروع کر دی ہے ۔ انشاء اللہ سفر سے واپس آ کر برابر ۔ ۔ چالیس روز تک دعا کروں گا اور امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی حالت پر رحم فرماوے۔ آپ حمایت سلسلہ میں ایسے سرگرم ہیں کہ دل و جان سے آپ کے لئے دعا نکلتی ہے اور اللہ تعالی غفور رحیم ہے آپ تسلی رکھیں کہ بہت ہی توجہ سے آپ کے لئے دعا کی جاتی ہے۔ ۲۸ اکتوبر ۱۸۹۷ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔