مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 352 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 352

مکتوبات احمد ۳۵۲ جلد دوم پہنچا۔ اللہ تعالیٰ تمام احباب کو ان کی خدمات کا اجر بخشے آمین ثم آمین ۔ امید کہ حالات خیریت آیات کاا سے مطلع فرماتے رہیں گے اور قبل روانگی مجھے اطلاع بخشیں کہ فلاں تاریخ تک اس طرف سفر کرنے کا ارادہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہر ایک غم سے نجات بخشے اور کامیابی عطا فر ماوے اور بلاؤں سے محفوظ رکھے بفضلہ و کرمہ ۔ آمین ثم آمین ۔ ۹ راکتو بر ۱۸۹۷ء خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ مکتوب نمبر ۲۵ محبی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ کل کی ڈاک میں مبلغ ایک سو روپیہ بذریعہ تار مرسلہ آئمکرم مجھ کو ملا جَزَاكُمُ اللهُ خَيْراً واحسن اليكم في الدنيا والعقبی ۔ خدا تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور مکروہات دنیا و آخرت سے بچاوے اور اپنی محبت سے بہرہ وافرہ بخشے آمین ثم آمین ۔ اس جگہ چند کتا بیں بڑی سرگرمی سے چھپ رہی ہیں ۔ امید کہ دو تین ہفتہ تک بعض کتابیں چھپ جائیں گی ۔ تب آنمکرم کی خدمت میں بھی مرسل ہوں گی ۔ باقی بفضلہ تعالیٰ ہر طرح خیریت ہے تمام احباب اور دوستوں کو السلام علیکم ۔ ۲۱ اکتوبر ۱۸۹۷ء خاکسار مرزاغلام احمد از قادیان ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔