مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 351
مکتوبات احمد ۳۵۱ جلد دوم میں پانچ وقت نماز پڑھی جاتی ہے، بہت تنگ ہے اور کثرت نمازیوں کی ہوتی ہے اس لئے نہایت ضرورت کی وجہ کے باعث یہ تجویز کی گئی ہے کہ اپنے احباب کے چندہ سے یہ مسجد توسیع کی جائے ۔ شاید اشتہار آج چھپ گئے ہوں گے ۔ آن مکرم کی خدمت میں بھی پہنچیں گے ۔ مدراس میں جس قدر دوست اور مخلص ہوں اگر وہ اس مسجد کی توسیع کے لئے کچھ مددفرما ئیں تو بہت ثواب ہوگا ۔ یہ ایک خاص فضیلت کی مسجد ہے جس کا براہین احمدیہ میں ذکر ہے ۔ تو کلاً علی اللہ پرسوں تک عمارت شروع کرا دی جاوے گی بالفعل قرضہ کے طور پر اینٹوں وغیرہ کا بندو بست کیا گیا ہے ۔ پھر جیسا جیسا چندہ آوے گا قرضہ والوں کو دیا جاوے گا ۔ والسلام ۳۱ جولائی ۱۸۹۷ء خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ مکتوب نمبر ۲۴ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ یہ عاجزاب تک آنکھوں کے آشوب سے بیمار رہا اس لئے واقعہ وفات فرزند مرحوم اخویم سیٹھ صالح محمد صاحب پر عزا پرسی نہ کر سکا اور نہ آپ کی طرف کوئی خط لکھ سکا ۔ اب کچھ کچھ آرام ہے ۔ مگر ابھی تک آنکھ کمزور ہے۔ ہمیں وفات فرزند دلبند سیٹھ صالح محمد صاحب کا سخت رنج ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کو صبر عطا فرماوے چندہ مسجد دوسو ر و پیه به تفصیل ذیل پہنچا۔ آپ کی طرف سے پچاس روپیہ، اخویم سیٹھ صالح محمد صاحب پچیس روپے، اخویم حاجی مہدی بغدادی صاحب پچیس روپے، اخویم دال جی لال جی صاحب پچاس روپے، اخویم اسحاق اسمعیل صاحب سیٹھ پچیس روپے، اخویم سیٹھ عبدالرحیم احمد صاحب پچیس روپے اور دوسری مد میں آپ کی طرف سے سو روپیہ