مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 350 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 350

مکتوبات احمد ۳۵۰ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۲ مخدومی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبد الرحمن صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔ کل کی ڈاک میں مبلغ ایک سو روپیہ مرسلہ آئمکرم مجھ کو ملا ۔ سبحان اللہ ! کس قدر لکھی ہمدردی آپ کے دل و جان میں ڈال دی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہوا اور ایسی تمام خدمات کا جن کو وہ دیکھ رہا ہے وہ اجر بخشے جو اس کی رحمت اور کر اُمت کے مناسب ہے ۔ آمین ۔ بباعث رمضان ابھی کوئی کتاب چھپی نہیں ۔ انشاء الله بعد رمضان کام طبع بعض رسائل شروع ہوگا ۔ اس وقت میں جو قریب غروب ہے طبیعت نہایت کمزور ہو جاتی ہے، زیادہ نہیں لکھ سکتا ۔ تمام احباب کی خدمت میں السلام علیکم ۔ ۲۶ جولائی ۱۸۹۷ء مکتوب نمبر ۲۳ خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ محبی مکرمی اخویم سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ ۔ کل کی ڈاک میں مبلغ یک صد مرسلہ آئمکرم مجھ کو عین ضرورت کے وقت میں ملا ۔ اللہ اللہ حصہ ثواب آخرت آپ کے لئے بہت بڑا مقدر ہے۔ کبھی کسی نے کسی منجانب اللہ کی اس اخلاص سے خدمت نہیں کی جس کو خدا تعالیٰ نے ضائع کیا ہو یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے اور رحمت اور اس کے لطف و احسان کا ایک مقدمہ ہے کہ دلی صدق اور صفا اور ا صدق اور صفا اور اخلاص - اور اخلاص سے آپ خدمت میں مشغول ہیں ۔ إِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ المخدمت جميع احباب السلام علیکم ۔ چونکہ اس جگہ وہ مسجد جس ا التوبة: ١٢٠