مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 349 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 349

مکتوبات احمد ۳۴۹ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۱ مخدومی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔ کل محبت نامہ آئمکرم مجھ کو ملا ۔ یہ عاجز کئی دن تک درد گردہ اور کھانسی شدید میں مبتلا رہا۔ اب بفضلہ تعالیٰ تخفیف ہے۔ انشاء اللہ آرام گلی ہو جائے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے ۔ آپ کے قادیان آنے کے ارادہ سے بہت خوشی ہوئی۔ اللہ جلشانہ آپ کے درخت کا رخانہ مقصد کو کامیابی کے ساتھ پورا کرے پھر آپ ستمبر ۱۸۹۷ء کے آخری ہفتہ میں اس طرف کا قصد کریں ۔ کیونکہ اوائل ستمبر میں گرمی بہت ہوتی ہے اور یہ مہینہ عمدہ حالت پر نہیں ہوتا ۔ اسی مہینہ میں اس ملک میں موسمی اور وبائی بیماریاں ہوتی ہیں مگر اس کے ختم ہونے پر سردی شروع ہو جاتی ہے اور اکتوبر کا مہینہ گویا سردی کا پیغام رسان ہوتا ہے۔ اس لئے اس ملک کی طرف جو سفر کیا جائے وہ ستمبر کے آخر یا اکتوبر کی پہلی تاریخ بہت مناسب ہے تا گھبراہٹ اور گرمی کے دن نکل جائیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ اور آپ کے صدق اور اخلاص اور محبت کا آپ کو اجر بخشے ۔ باقی خیریت ہے ۔ بخدمت جميع اعزہ جو حاضر الوقت ہوں ۔ السلام علیکم ۔ مورخہ ۷ ر جولائی ۱۸۹۷ء خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*