مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 348
مکتوبات احمد ۳۴۸ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۰ مخدومی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبد الرحمن صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ ۔ مجھے بذریعہ اس خبر کے پہنچنے سے کہ آں مکرم کے گھر کے لوگوں نے یکدفعہ انتقال کیا ، اس قد ر حزن و غم ہوا کہ تحریر سے باہر ہے۔ اللہ جل شانہ آپ کو صبر بخشے ۔ علاوہ مفارقت کے خانہ داری امور کی ابتری ایک مصیبت ہے مگر چونکہ اللہ جل شانہ کا یہ فعل ہے اس لئے استقلال کے ساتھ صبر کرنا چاہئے اور شریعت اسلام میں اور احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کی تاکید پائی جاتی ہے کہ دوسری شادی کریں۔ میرے نزدیک یہ بہت مناسب ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔ میں نے آپ کے لئے بہت دعا کی ہے اور میں چند روز سے بعارضہ درد پہلو اور تپ اور کھانسی بیمار ہوں اور آپ کی نہایت محبت اس خط کے لکھنے کا موجب ہوئی ورنہ میں اپنے ہاتھ سے بباعث ضعف کے خط نہیں لکھ سکتا ۔ اسی وقت مبلغ یک صدر و پیه مرسلہ آئمکرم مجھ کو پہنچا جزاكم الله خير الجزاء واحسن اليكم في الدنيا والعقبی ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ والسلام یکم جولائی ۱۸۹۷ء خاکسار مرز ا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور